اترپردیش میں مہاراج گنج کے پنیٹرا علاقے میں ایک نوجوان نے دوستوں کے ساتھ
مل کر ایک لڑکی نوجوان اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کرکے دونوں کا قتل
کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار نے آج یہاں بتایا کہ رتن پور میں واقع اپنے
ننہال میں رہنے والے رشی کیش نامی نوجوان کا رامپور بڑھئی ٹولہ کی رہنے
والی 17 سالہ درگا نامی لڑکی سے معاشقہ چل رہا
تھا اور ان دنوں دونوں کے
درمیان کچھ اختلاف ہوگیا تھا ، جس سے ناراض رشی کیش کل اپنے دوستوں کے ساتھ
درگا کے گھر پہنچا اور اس پر چاقو سے حملہ کردیا اور جب بیٹی کو بچانے کے
لئے ان کی ماں کرن دیوی آئی تو ان لوگوں نے اسے بھی چاقو مارکر زخمی کردیا۔اس واقعے میں درگا کی گھر پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی 40 سالہ ماں کرن دیوی کی اسپتال کے راستے میں موت ہوگئی